میاں شہباز شریف 26 نومبر کو پنڈدادنخان کا دورہ کریں گے

24 نومبر 2017

دھریالہ جالپ(نامہ نگار) ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کاپنڈدادنخان کا دورہ متوقع،مسلم لیگ(ن)کے ذرائع کے مطابق 26 نومبر بروز اتوار وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پنڈدادنخان کا دورہ کریں گے جبکہ وہ گورنمنٹ البیرونی ڈگری کالج میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔واضع رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ پنڈدادنخان کی بازگشت گزشتہ 2 ماہ سے سنی جارہی ہے اور اس حوالہ سے متعدد بار تاریخوں کا بھی اعلان کیا گیا مگر وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی مصروفیات سے پنڈدادنخان کے عوام کے لئے تا حال وقت نہیں نکال پا رہے۔