عظمت رسول ؐ ؐانفرنس جامع مسجدمدنی میں12ربیع الاول کو ہو گی

24 نومبر 2017

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)متحدہ مجلس علماء کے صدرحافظ محمدصدیق کے اعلان کے مطابق یکم دسمبربروزجمعہ 12ربیع الاول کے دن عظمت رسول ؐ ؐانفرنس جامع مسجدمدنی لائق علی چوک واہ کینٹ میںشیخ الحدیث مولناامتیازخان کی زیرصدارت منعقدکی جارہی ہے،متذکرہ کانفرنس کی دونشستیںہونگی،پہلی نشست قبل ازجمعہ مدنی مسجدمیں جبکہ دوسری نشست بعدنمازجمعہ لائق علی چوک واہ کینٹ میںمنعقدہوگی،کانفرنس کی دونوںنشستوںسے راولپنڈی اسلام آباد،اٹک کے اضلاع سے متعلق علماء کرام کے علاوہ آزادکشمیرکے واعظ خوش الحان مولناطارق علوی اورشیخ القرآن مولناغلام حبیب خان آف ویسہ کاخصوصی خطاب ہوگا،حافظ صدیق کے مطابق کانفرنس کے جمیعت اہلحدیث کے مرکزی مبلغ مولناسیدعتیق الرحمن شاہ کشمیری اورمناظراسلام قاری چن محمدودیگرعلماء بعدنمازجمعہ لائق علی چوک میںمنعقدہ دوسری نشست کے اجتماع سے خطاب کرینگے،مولناشعیب صدیق نے جملہ اہل اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ سولویںسالانہ عظمت رسول ؐکانفرنس میںپورے مذہبی جوش وخروش کے ساتھ شرکت کریں۔