وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی تحصیل مری کیلئے مثالی کام کرائیں

24 نومبر 2017

مری(نامہ نگار خصوصی )چھرہ پانی مری کے سماجی وسیاسی رہنماء محمد جمیل عباسی نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے اپیل کی ہے کہ تحصیل مری کے ایسے کام کرا ئے جائیں کہ اہل مری ان کو ہمیشہ یاد رکھیں ۔انہوںنے کہا کہ ایسے کاموں سے یونین کونسل تریٹ بازار ،گھوڑا گلی ،ساملی تجال اور تریٹ کے عوام مستفید ہوسکیں تاکہ ایندھن کیلئے استعمال ہونے والے قیمتی درخت بھی بچ سکیں ۔انہوں نے ساملی سینی ٹوریم میں سول ہسپتال کی سی سہولتوں کی فراہمی کو بھی ممکن بنائے جانے کا مطالبہ کیا جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول ساملی تجال کو اپ گریڈ کرکے انٹرمیڈیٹ کالج بنانے سمیت ،موضع نندکوٹ میں گورنمنٹ کی خالی پڑی ہوئی عمارت میں ٹیکینکل کالج کے قیام ،گورنمنٹ بوائز سکول کو گرلز پرائمری سکول میں ضم کیئے جانے اور مری کے پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور پنجاب سروس کمیشن میں مری کا کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے ۔