سنجوال باہتر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات معمول بن گئے

24 نومبر 2017

سنجوال کینٹ(نامہ نگار)سنجوال باہتر روڈ سقہ آباد تا باہتر 18کلومیٹر سڑک کا ٹکڑا ٹوٹ پھوٹ کا شکارحادثات معمول بن گئے کئی افراد ٹریفک حادثوں میں جانیں گنوا بیٹھے ہیں جبکہ بیسیوں زخمی ہوئے ہیں جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے سڑک پر سفر محال رہی سہی کسر بھاری بھرکم ڈمپرز نے نکا ل دی عوام علاقہ اور ٹرانسپورٹرز منتخب عوامی نمائندوں کو اس روڈ کی دوبارہ تعمیر کے حوالے سے مطالبات ، درخواستیں اور ملاقاتیں کر کر کے کوئی پرسان حال نہیں اٹک سے سنجوال باہتر روڈ پر چلنے والی ٹرانسپورٹ مالکان نے ایک نمائندہ وفد کے ہمراہ میڈیا کو بتایا ہے کہ مذکورہ روڈ سقہ آباد پل سے باہتر تک شکست و ریخت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر مسافروں ، ٹرانسپورٹروں اور پرائیویٹ گاڑیوں کے لیے درد سر بن چکا ہے مذکورہ روڈ پر جو کہ 18کلو میٹر پر محیط ہے جگہ جگہ گڑھے پڑے ہو ئے ہیں سڑک نا ہموار ہو چکی ہے 20منٹ کا سفر ایک گھنٹے میں طے کرنا پڑتا ہے، ٹرانسپورٹر حضرات نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، محکمہ ہائی وے ، کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات سے اصلاح و احوال کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔