مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے
فتح جنگ (نامہ نگار) ممتازمسلم لیگی رہنما ء سابق امیدوار قومی اسمبلی آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو اندھیروں سے نکال کراجالوں میں بدل دیا ہے حلقہ این اے 59کی علاقائی پسماندگی اور عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے عوام سے جو بھی وعدے کیئے علاقہ کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے کیئے گئے وعدوں پر سو فیصد عمل کر کے دکھایا سدریا ل ،جھنڈیال ،کھدال اور جعفر کے بعد اب تاجہ بارہ کی عوام کو سو ئی گیس کی تنصیب کیلئے کام موقع پر شروع ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام سے وعدوں کی مرحلہ وار تکمیل ہماری خدمت کی روشن مثالوں کا طرح امتیاز ہے تحصیل فتح جنگ حسن ابدال کے چھوٹے بڑے دیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے بعد اب یونین کونسل جنگل کے عوام کی قسمت کا ستارہ روشن ہو نے کو ہے انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کی بازگشت میری سیاسی وعوامی خدمت کے جذبوں کو ماند نہیں کر سکتی عوام کی بلاامتیاز خدمت کرنے والوں کیلئے حلقے محتاج نہیں ہو تے ۔