کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کانووکیشن

24 نومبر 2017

اٹک (نا مہ نگار)کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا 112واں کانووکیشن کامسیٹس اٹک کیمپس میں منعقد ہواجس میں 470فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں میڈلز اور اسناد کی تقسیم کی گئیںجن کا تعلق منیجمنٹ سائنسز، کمپیوٹر سائنسز،الیکٹریکل انجئیرننگ اور ریاضی کے شعبہ جات سے تھااس کے مہمان خصوصی ریکٹر راحیل قمر نے فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں اسناد اور میڈل تقسیم کیئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے اعلیٰ تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور ملکی ترقی میں تحقیق کے کردار کو اجاگرکیاانہوں نے معزز مہمانان گرامی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کے لیئے نیک تمناوئںکا اظہار کیا اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس اٹک ڈاکٹر محمد عبدالرحمن نے کیمپس رپورٹ پیش کی اور کیمپس کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا انہوں نے ملکی ترقی کے لیئے تعلیم کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔