اغواء کار گینگ پکڑنے پر ڈی ایس پی حضرو کیلئے سی سی ون سر ٹیفکیٹ
حضرو( نمائندہ نوائے وقت)آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نوازنے ڈی ایس پی سرکل حضرو راجہ فیاض الحق کو اغواء کاروں گینگ پکڑنے پر سی سی ون سر ٹیفکیٹ سے نواز ا،دیگر ملازمین کو بھی نقد انعامات دیئے گئے ،تفصیلات کے مطابق سرکل حضرو پولیس نے ڈی ایس پی سرکل حضرو راجہ فیاض الحق نعیم کی زیر نگرانی چند ماہ قبل اغواء کاروں کا گینگ پکڑتے ہوئے مغوی کو بازیاب کروایا تھا جس پر آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے سابق ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت ،ڈی ایس پی سرکل حضرو راجہ فیاض الحق کو سی سی 1سرٹیفکیٹ اور دیگر ملازمین کو نقد انعامات سے نوازا ،چھچھ کے عوامی حلقوں نے کامیاب کاروائیاں کرنے پر اور سی سی 1سرٹیفکیٹ ڈی ایس پی سرکل حضرو راجہ فیاض الحق کو خراج تحسین پیش کی ہے ۔