بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ارکان اسمبلی عوام کو بھول گئے

24 نومبر 2017

گوجرخان (نامہ نگار)بلدیاتی انتخابات میں گیس فراہمی کا وعدہ کر کے ن لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کرانے پر مقامی ارکان اسمبلی اپنے وعدے کو بھول گئے موضع گھنگریلہ میں گیس سپلائی کیلئے سڑکوں کی کھدائی اور جگہ جگہ پڑے پائپ علاقہ مکینوں کیلئے عذاب بن گئے ان خیالات کااظہار موضع گھنگریلہ کے رہائشیوں مرزا تیمور وارثی، مرزا بشیر احمد ،شفیق مرزا اور اافتخار احمد مرزا نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مقامی ارکان اسمبلی نے بلدیاتی انتخابات میں علاقے سے لیگی کونسلروں کو کامیاب کرانے کی صورت میں علاقہ کو گیس فراہم کرنے کا وعدہ کیا اس کیلئے انہوں نے علاقے میں پائپ ڈالنے کیلئے گلیوں کی کھدائی کرائی بلدیاتی انتخابات میں لیگی کونسلروں کو کامیاب کرانے کے باوجود ایک سال ہونے کو ہے لیکن گیس فراہم نہ ہو سکی انہوں نے کہا کہ کھدائی کی وجہ سے گڑھوں میں گر کر متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ پائپ بھی کھلے آسمان تلے پڑے خراب ہو رہے ہیں مقامی ارکان اسمبلی اپنے وعدے کی لاج رکھتے ہوئے مسئلہ حل کرائیں بصورت دیگر آمدہ انتخابات میں ہمارے علاقے سے ووٹ کی امید نہ رکھیں۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...