پاک فوج کا جوان اسد بلال سیاچن پر دوران ڈیوٹی شہید ہو گیا

24 نومبر 2017

تلہ گنگ (نامہ نگار) دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن پر دفاع وطن کی خدمات انجام دیتے ہوئے تلہ گنگ کا ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان ہو گیا اسد بلال ولد محمد بلال ساکن محلہ جھاٹلہ تلہ گنگ شہر سیاچن میں بطور سپاہی اپنی خدمات سر انجام دے رہا تھا جہاں اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز آکسیجن کمی کے باعث جام شہادت نوش کر گیا ۔اسد بلال کا جسد خاکی آج جمعہ کے روز تلہ گنگ پہنچنے کا امکان ہے ۔شہید اسد بلال غیر شادی شدہ تھا اُن کے والد محترم کچھ عرصہ قبل فوت ہو گئے تھے ۔