ملک محمد رفیق پی ٹی آئی یوتھ ضلع اٹک کے صدر منتخب

24 نومبر 2017

حسن ابدال (نامہ نگار) ملک محمد رفیق عرف زین پی ٹی آئی ضلع اٹک یوتھ کے صدر منتخب ہو گئے اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنمائوں سردار محمد علی ، عامر محمود کیانی، ڈاکٹر شیر گل، ایاز خان ، شومی خان، ملک بشیر اور دیگر نے ملک محمد رفیق کو یوتھ کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ملک محمد رفیق کے صدر منتخب ہونے سے پی ٹی آئی ضلع اٹک میں مزید فعال ہو گی اور ان کی قیادت میں ضلع اٹک کی یوتھ پارٹی کا قیمتی اثاثہ بن کر سامنے آئے گی ۔