محلہ پڑی میں سوئی گیس کی پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ شروع

24 نومبر 2017

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ایم پی اے ٹیکسلاحاجی عمرفاروق کے بڑے بھائی حاجی ملک نصیرالدین اورکونسلرمحلہ پڑی حاجی ملک عارف جمیل گجرنے محلہ پڑی کی نئی آبادیوںاورمحلہ ریلوے سٹیشن کی جڑواںگلیوںمیںپندرہ لاکھ روپے سے زائدمالیت کی گرانٹ سے سوئی گیس کی پائپ لائن بچھانے کے منصوبے کاباضابطہ افتتاح کردیا،اس موقع پرکونسلرمحلہ ریلوے سٹیشن راجہ کامران ایڈوکیٹ،اورحاجی احمدخان آف جمیل آباد،سردارقربان علی خان،عادل خان، محمد امجد ملک، ریاض اعوان،محمدزبیر،اورکرسچن کالونی کے رہائشی بھی بڑی تعدادمیںموجودتھے،مہمان خصوصی حاجی ملک نصیرالدین اورکونسلرحاجی ملک عارف جمیل گجرنے شرکاء کوبتایاکہ چوہدری نثارعلی خان اورایم پی اے حاجی عمرفاروق کی خصوصی گرانٹ سے متذکرہ گلیوںمیںگیس کی پائپ لائن بچھانے کاکام موقع پرشروع کیا گیا ہے، انہوںنے کہاکہ جووعدے ہم نے عوام سے کیئے،ان کو مرحلہ وارپوراکیاجارہاہے،قبل ازیں حاجی ملک نصیر الدین اورحاجی عارف جمیل موقع پرپہنچے توعلاقہ کے عوام نے پرجوش تالیاںبجاکرانکااستقبال کیا،افتتٓاحی تقریبات کے موقع پرمحکمہ سوئی گیس کے عملہ کے لوگ بھی موجودتھے۔