نامعلوم ملزمان نقدی اور کمپیوٹر سسٹم چوری کر کے لے گئے

24 نومبر 2017

کلر سیداں(نامہ نگار)کلر سیداں شہر میں ڈکیتی اور چوری کی الگ الگ وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی اور کمپیوٹر سسٹم چوری کر کے لے گئے ۔ پولیس نے درخواستیں وصول کر کے کارروائی شروع کر دی ۔ڈکیتی کی واردات محلہ مغل آباد کلر سیداں میں ہوئی جہاں ڈاکٹر مبارک کے اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر ہراساں کر کے کمروں کی تلاشی لی اور چالیس ہزار روپے کی رقم جو انہوں نے کمیٹی کیلئے جمع کر رکھی تھی سمیٹ لی۔ڈاکٹر مبارک کے مطابق چار ڈاکوئوں میں سے دو ڈاکو نقاب پوش تھے۔ادھر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں میں نا معلوم چوروں نے تالے توڑ کر سکیورٹی معاملات کو چیک کرنے کیلئے ہیڈ ماسٹر کے آفس میں نصب ایل سی ڈی اور کمپیوٹر سسٹم چوری کر لیا۔ملزمان نے تین کلاس رومز کے بھی تالے توڑے جبکہ اسٹاف روم میں رکھے گئے چار اسٹیل کیبنٹ کے تالے توڑ کر ان میں موجود اساتذہ اور طلبہ کے رجسٹرز اور دیگر ضروری کاغذات بھی نکال لئے اور بعض کو پھاڑ کر وہی پھینک دیا۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...