گلیانہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،عوام پریشان، ارکان اسمبلی خاموش
گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان، گلیانہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہ جگہ گہرے گڑھے سفر کرنا بھی دشوار ہو چکا ہے روڈ کی تعمیر کر کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے دولتالہ گلیانہ اور دیگر بڑے قصبات سے روزانہ سفر کرنے والوں نے صحافیوں کو بتایا کہ گلیانہ روڈ کی خستہ حالی کا مقامی ارکان اسمبلی کو نوٹس لینا چاہیے اس اہم شاہراہ پر غربی گوجرخان کی اکثریت سفرکرتی ہے جو چکوال روڈ کو بھی لنک کرتی ہے اور سوہاوہ چکوال روڈ کی تعمیر کے باعث لوڈر گاڑیوں کا بھی اس روڈ پر رش ہے لیکن سڑک کی حالت یہ ہے کہ جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں ٹریفک کیلئے بے پناہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور سفری عمل بھی سست روی کا شکار ہے اس اہم سڑ ک کی تعمیر کی طرف مقامی ارکان اسمبلی کو فوری توجہ دینی چاہیے تاکہ عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے