ماں کی عظمت اس سے پوچھی جائے جس کی ماں اس سے بچھڑ گئی ہو

24 نومبر 2017

پنڈی گھیب (نامہ نگار )معروف عالم دین علامہ رضاء المصطفے رضا نے کہا ہے کہ ماں کی عظمت اس انسان سے پوچھی جائے جس کی ماں اس سے بچھڑ گئی ہو دعائوں کے اس خزانے کو زندگی میں دوبارہ پالینا ممکن نہیں لہذا ہر انسان کو اپنی زندگی میں ہی اللہ تعالی کی بہترین نعمت کا فائدہ اٹھا نا چاہیئے اور خدمت کرکے دنیا و آخرت میں جنت کو مقدر بنا لیا جائے ، ان خیالات کااظہار انہوںنے پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر شیخ آفتاب حسین ایڈ ووکیٹ کی ہمشیرہ اور نجی بنک کے منیجر ضیاء المصطفے کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کی غرض سے منعقدہ ختم قل کی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر چیئر مین بلدیہ آفتاب حیدری ،سابق تحصیل ناظم ملک لیاقت علی خان ،بلدیہ کونسلران محمد ریاض ،حاجی عبدالرحمن ،سردار غلام عابد ایڈ ووکیٹ ،شیر افگن شیخ ،جلیس احمد کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔