پی ٹی آئی کے ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی کے قائد کریں گے،راجہ جمشید کیانی

24 نومبر 2017

بیول( نامہ نگار) پی ٹی آئی ایک بڑی سیاسی جماعت کا نام ہیں اس کے ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی کے قائد کریں گے من گھڑت لسٹ شائع کر کے عوام میں بے چینی پیدا کی جا رہی ہیں اسے لوگ ٹکٹ کے دعوے دار ہیں جو الیکشن ہار کر لندن روانہ ہو گئے تھے اور چار سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود پارٹی ورکروں سے کوئی رابطہ نہیں کیا پی ٹی آئی کے چیئرمین یونین کونسل اسلام پورہ راجہ جمشید کیانی چیئرمین یونین کونسل تھاتھی چوہدری مصدق سابقہ چیئرمین یونین کونسل تھاتھی چوہدری غلام مرتضی کی مشترقہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر چوہدری عظیم اور جاوید کوثر 2013کے الیکشن کے بعد گوجرخان میں پی ٹی آئی کے ورکروں کو منظم نہ رکھتے تو پی ٹی آئی اس وقت گو جرخان میں برائے نام ہوتی چوہدری عظیم اور جاوید کوثر کی وجہ سے پی ٹی آئی گوجرخان میں پہاڑ کی مانند بن چکی ہے، معززین نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ور کر اتنا سادہ نہیں کہ اسے لوگوں کو ووٹ دے گا ۔ چوہدری محمد عظیم اور جاوید کوثر کا ٹکٹ کنفرم ہیں من گھڑت لسٹ شائع کروا کے پی ٹی آئی کے ورکروں میں بے چینی کی فضا پیدا کرنے سے اجتناب کیا جائے۔