بین الاقوامی شہر کی آبادی آج بھی سوئی گیس کی سہولت سے محروم
دھریالہ جالپ(نامہ نگار)بین الاقوامی شہر کی بڑی آبادی آج بھی سوئی گیس کی سہولت سے محروم،تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈددانخان کا سب سے بڑے شہر کھیوڑہ کی ایک بڑی آبادی سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہے، اور جن علاقوں میں یہ سہولت موجود ہے وہاں بھی نئے گھریلوں کنکشنزکے لئے ڈیمانڈ نوٹس کی رقم جمع کروا نے کے بعد بھی لوگوں کو کئی کئی سال خوار کیا جاتا ہے۔شہر میں قائم دفتر میںصارفین کو کنکشن بارے معلومات مہیا کرنے کی بجائے دوسرے ضلع چکوال میں واقع دفتر بھیجا جاتا ہے،یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ سوئی گیس سے وابستہ اہلکار ایجنٹوں کی وساطت سے لوگوں کو جلد میٹر لگوانے کا جھانسہ دے کر ہزاروں روپے ہتھیاتے ہیں۔ سینکڑوںصارفین کو ڈیمانڈ نوٹس کی رقم بنکوں میں جمع کرائے کئی کئی سال گزر چکے ہیں تاہم محکمہ کی جانب سے ابھی تک ان کے کنکشن نہیں لگے،اہل علاقہ نے محکمہ کے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔