تحریک لبیک یا رسول اللہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں، حفیظ الرحمن

24 نومبر 2017

باہتر (نامہ نگار) جوں جوں صدیاں گزرتی جائیں گی نبیؐ کا ذکر بلند ہو تا رہے گا ،نبی ہر کیفیت میں نبی ہو تا ہے خود اللہ تعالیٰ نے آپؐ کا ذکر بلند کیا ہے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے حکومت مخالف دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اِن خیالات کا اظہار علامہ حفیظ الرحمن نے تحریکِ منہاج القرآن باہتر کے زیر اہتمام اِستقبالِ ربیع الاول کے سلسلہ میں نکلنے والی مشعل بردار ریلی کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عالمِ بالا ہویا عالمِ دُنیا نبی ہر جگہ نبی ہو تا ہے، تحریک کے ضلعی رہنماء حاجی عبدالطیف نے کہا کہ اِس بابرکت مہینے میں آپؐ پر ذیادہ سے ذیادہ درود و سلام بھیج کر اپنی دُنیا و آخرت کو سنواریں اِس موقع پر انہوں نے ختمِ نبوت کے حوالے سے حکومت مخالف دھرنے کے شرکاء سے ہر قسم کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، قبل ازیںمشعل بردار جلوس مسجد بلال محلہ میلاد نگر سے شروع ہو کر مدینہ مارکیٹ پر اختتام پذیر ہو ئی جہاں پر بہترین نظم و ضبط کا مظاہر ہ کرنے والی نعت خوان پارٹی سربراہوں کو کیش اور دیگر انعامات سے نوازہ گیا اِس موقع پر چیئرمین یو سی باہتر سید زاہد حسین شاہ اور دیگر مقامی علماء اِکرام بھی موجود تھے۔