ختم نبوت ؐ کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے اپنی تباہی کو دعوت دی

24 نومبر 2017

حضرو ( نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویثرنل صدر سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ختم نبوت ؐ کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے اپنے آپ کو تباہی کی دعوت دی ہے غیر ملکی آقاوٗں کو خوش کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں اس طرح کی ترمیم لائی گئی شہید زوالفقار علی بھٹو نے جس جرات کے ساتھ قادیانیوں کو کافر قرار دیا تھا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی مسلم لیگ ن کو اس بڑے گناہ کی سزا ضرور ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی نائب صدر نصیر خان جدون بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں ختم نبوتؐ ترمیم چھیڑ کر بیس کروڑ عوام کے دل زخمی کئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کو اب ہر طرف ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین شہید زوالفقار علی بھٹو نے اسی اسمبلی کے زریعے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا تھا سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ختم نبوتؐ کے حوالے سے پاکستانی عوام نے غم و غصہ پایا جاتا ہے واقع میں ملوث افراد کو سامنے لایا جائے ۔