زائد قیمت پر کھا د کی فروخت پر ایک دوکاندار کو جرمانہ

24 نومبر 2017

پنڈی گھیب (نامہ نگار)زائد قیمت پر کھا د کی فروخت پر ایک دوکاندار کو جرمانہ ،محکمہ ذراعت توسیع اٹک کے ڈپٹی ڈاریکٹر محمد اقبال ،اسسٹنٹ ڈاریکٹر تحصیل پنڈی گھیب صفدر بھٹی نے عملے کے ہمراہ زائد قیمت پر ڈی اے پی کھاد بیچنے والوں دوکانداروں کیخلاف کریک ڈائون کیا اور ایک دوکاندار کو مقررہ نرخوں سے زائد کھاد بیچنے پر تین ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی ڈاریکٹر محمد اقبال نے کہا کہ حکومت پنجاب کیجانب سے کھاد پر دیجانے والی سبسڈی کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔