پی ٹی آئی کے محمود الحسن کامسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان
چکوال(نامہ نگار )پی ٹی آئی چکوال میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئیں اور وارڈ نمبر20سے پی ٹی آئی کی سرکردہ شخصیت محمود الحسن نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔، وارڈ نمبر20سے گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے محمود الحسن نے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری سلطان حیدر علی خان سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ممتاز الحسن بھی موجود تھے ۔محمود الحسن نے وارڈ نمبر20سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوانے کا عزم کیا۔