مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

24 نومبر 2017

اسلام آباد(اے این این)مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج جمعہ کو ہوگاجس کی صدارت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے ۔ اجلاس میں سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ ،پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف ،خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی پرویزخٹک بلوچستان کے وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری شرکت کریں گے ۔ وزیر داخلہ احسن اقبال پہلی مرتبہ سی سی آئی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔