وزیراعظم اور آرمی چیف 27نومبر کو سعودی عرب جائیں گے
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 27 نومبر کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب میں ان کے ہمراہ ہوں گے ٗوزیراعظم اور آرمی چیف دورے میں اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔سعودی عرب کے دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر بات چیت بھی ہو گی۔