توانائی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: وزیراعظم

24 نومبر 2017

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی کی ضروریات کے پیش نظر توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، تیل و گیس کمپنیوں کو بہترین مواقع میسر ہیں اقتصادی شرح نمو کا ہدف چھ فیصد رکھا گیا ہے ۔اس وقت نو ملین ٹن ایل این جی درآمد کر رہے ہیں۔اگلے تین سالوں میں بیس ملین ٹن ایل این جی درآمد کریں گے ۔سلامتی کے شعبے میں پاکستان نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اس مقصد کے لئے تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے ساتھ ساتھ انرجی مکس کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں وہ تیل اور گیس کے حوالے سے سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس اینڈ آئل شو 2017ء کی اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ساڑھے چار سال کے عرصہ میں تیل و گیس کے ذخائر سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے اور ہم ملکی ضروریات کے پیش نظر ذخائر برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں جی ڈی پی کی شرح نمو گزشتہ مالی سال میں 5.3 فیصد رہی جبکہ رواں سال کے لئے اس کا ہدف 6 فیصد رکھا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انرجی مکس کو بہتر بنانے کے لئے تھر کوئلہ سے استفادہ کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ قابل تجدید توانائی سمیت تمام وسائل کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ تیل و گیس کمپنیوں کو بہترین مواقع میسر ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تیل و گیس کی نئی کمپنیاں دستیاب مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے بھرپور کارکردگی دکھائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے سلامتی کے شعبے میں بھی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ سلامتی کی صورتحال بہتر ہونے سے ترقی کے مواقع بڑھیں گے جبکہ ملک میں تیل و گیس کی نئی دریافت سے درآمدات میں کمی آئے گی جس کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...