زرداری سے بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات کی ملاقات پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
کراچی (آئی این پی ) سابق صدر پاکستان اور پی پی پی پارلیمنٹرینزکے سربراہ آصف علی زرداری سے بلوچستان سے وابستہ اہم سیاسی شخصیات نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی پی پی بلوچستان کے صدر علی محمد جتک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں بلوچستان کے موجودہ وزیراعلیٰ کے بھانجے نوابزادہ میر شاہجہان زہری اور نوابزادہ میر یوسف خان زہری، میر نواب خان مینگل، وڈیرا محمد نواز اور محمد خان بروہی شامل ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان کا آئندہ وزیر اعلیٰ پیپلز پارٹی کا جیالا ہوگا۔