معیاری کیبل کا استعمال بجلی کی بجٹ
سیف اللہ سپرا
پاکستان میں بجلی کا بحران کسی حد تک حل تو ہوا ہے مگر ابھی تک بجلی کی طلب اس کی رسد کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ ایک طرف تو بجلی کی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے اور دوسری طرف بجلی کی بچت کرنے کی ضرورت ہے۔ بجلی کی بچت کے بہت سے طریقے ہیں جن میں سے ایک اہم طریقہ معیاری کیبلز کا استعمال ہے۔ معیاری کیبلز کے استعمال سے کس حد تک بجلی کی بچت ہو سکتی ہے۔ یہ معلوم کرنے کے لئے ہم نے پاکستان کی مقبول ترین کیبلز ’’فاسٹ‘‘ کے ڈائریکٹر کمال میاں سے تفصیل کے ساتھ گفتگو کی ہے جس کے منتخب حصے قارئین کی دلچسپی کے لئے پیش کئے جا رہے ہیں:
س: ہمیں کچھ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میںبتائیں، آپ نے ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی، ہاورڈ میں داخلہ کب اور کیسے لیا؟
ج: میں نے ابتدائی اور کالج کی تعلیم لاہور اور اسلام آباد میں حاصل کی۔ اس کے بعد میں نے ہاورڈ لاء اسکول میں داخلہ لیا جہاں سے میںنے اپنا ماسٹرز مکمل کیا۔ ہاورڈ میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد میں نے کافی عرصہ بیرون ملک کام بھی کیا۔ وطن واپسی پر میں نے فیملی بزنس جو کہ آج فاسٹ کیبلزکے نام سے جانا جاتا ہے جوائن کیااور اس کی ترقی کے لیے دن رات کام کرنا شروع کر دیا۔
س: یہ بتائیں کہ حال ہی میں آپ کی کمپنی نے کیما گولڈ سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے، اس کی اہمیت کیا ہے اور آپ کی کمپنی نے یہ اعزاز کیسے حاصل کیا؟
ج: کیما گولڈ سرٹیفکیٹ کیبل انڈسٹری کی دنیا کا ایک نہایت اہم عالمی سرٹیفکیٹ ہے اور یہ صرف ان کمپنیوں کو دیا جاتا ہے جو کوالٹی میں عالمی معیار کو ثابت کرتی ہیں۔ یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے ہم نے اپنی پراڈکٹ کے سیمپلز ہالینڈ بھجوائے، وہاں انہوں نے ہمارے سیمپلز کو 2 مہینے تک سخت ترین ٹیسٹنگ پراسس سے گزارا اور اپنی مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہمیں کیما گولڈ اعزاز سے نوازا۔ اب تک پوری دنیا میں یہ ایوارڈ صرف 57 کمپنیوں کو ملا ہے اور اللہ کے فضل سے فاسٹ کیبلز پاکستان کی پہلی اور دنیا کی 57th کمپنی ہے جس کو یہ ایوارڈ ملا ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ ثابت کرتا ہے کہ ہماری مصنوعات کوالٹی اور حفاظت کے عالمی معیار کو پورا کرتی ہیں۔
س: فاسٹ کیبلز کس طرح سے پاکستان میں FAST Excellence Awards کے ذریعے اعلیٰ تکنیکی تعلیم کو فروغ دے رہی ہے؟
ج: ملکی ترقی کے لیے اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔ فاسٹ کیبلز کا یقین ہے کہ کسی بھی شعبے میں excellence کے ذریعے ہی ترقی کی جا سکتی ہے چاہے وہ تعلیم ہو یا کاروبار۔ اسی وژن کے تحت فاسٹ کیبلز نے Awards FAST Excellence کا اجراء کیا۔ Awards FAST Excellence کے تحت ہم ملک کی اہم یونیورسٹیوں میں ان ہونہار طلبہ جو تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، ان کو فاسٹ ایکسیلنس ایوارڈز دیتے ہیں تا کہ دوسرے طلبہ کے سامنے ان کی حوصلہ افزائی ہو اور دوسرے طلبہ بھی آگے بڑھنے کی کوشش کریں اور پاکستان کی صنعتیں اعلیٰ فنی مہارت رکھنے والے افراد سے مستفید ہو سکیں۔
س: فاسٹ کیبلز پاکستان میںفلاحی اور سماجی بہبود کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے؟
ج: فاسٹ کیبلز فاطمہ لطیف ویلفئیر ٹرسٹ FLWT)) کے نام سے ایک ادارہ چلا رہی ہے جس کے تحت ایک ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ الفلاح میڈیکل سنٹر کے نام سے چلا رہی ہے۔ اس کے علاوہ FLWT)) کے زیرِاہتمام کالج میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کے لیے سکالرشپس اور اخوت فاونڈیشن کے اشتراک سے مأیکرو فنانس قرضے بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں اسی ادارے کے زیر انتظام مختلف فلاحی کاموں کے لیے عطیات بھی دیئے جاتے ہیں۔
س: کہا جاتا ہے کہ معیاری کیبل کے استعمال سے بجلی کی بچت ہوتی ہے۔ آپ اس کے حوالے سے کچھ بتانا پسند کریں گے؟ اور فاسٹ کیبلز اپنی مصنوعات میں بجلی کی بچت کو کیسے یقینی بناتا ہے؟
ج: معیاری کیبلز کے استعمال سے یقینی بچت ہوتی ہے۔ یہ فزکس کا ایک بنیادی اصول ہے کہ جتنی خالص اور بہترین کوالٹی کی تار استعمال ہو گی اتنی ہی بجلی کی ترسیل یا کنڈکٹیویٹی بہتر ہو گی۔ فاسٹ کیبلز اپنی کیبلز میں conductivity100% کے ساتھ بجلی کی بچت کو یقینی بناتی ہے اور یہی ہماری کامیابی کا راز ہے کہ ہم اپنے صارفین کو بہترین کوالٹی اور بجلی کی بہترین بچت دیتے ہیں۔ اپنے اعلیٰ ترین معیار ہی کی وجہ سے ہی ہمیں کیما گولڈ سرٹیفکیٹ ملا ہے۔ معیاری کیبل کے استعمال کی وجہ سے دوسرا بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کے گھر کی برقی مصنوعات زیادہ عرصہ چلتی ہیں۔
س: آج کل ہر طرف سی پیک کا چرچا ہے، کہا جا رہا ہے کہ اس سے پاکستان کو بہت فائدہ پہنچے گا لیکن دوسری طرف مختلف کاروباری حلقے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ آپ یہ بتائیں کہ آپ کا اس حوالے سے کیا خیال ہے؟
ج: سی پیک حکومت پاکستان اور چینی حکومت کی ایک نہایت اچھی کاوش ہے اور اس سے یقیناً انڈسٹری کو بہت فائدہ بھی پہنچے گا اگر حکومت پاکستان اور چینی کمپنیوں کو برابر کے مواقع دے۔ موجودہ حالات میں چینی مصنوعات کو رعایتی ڈیوٹیز اور ٹیکسز پر امپورٹ کرنے کی اجازت ہے جس کی وجہ سے پاکستانی مینوفیکچررکو بجائے فائدہ ہونے کے نقصان ہو رہا ہے۔ تو سی پیک سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ جب تک مقامی انڈسٹری کو حکومتی سپورٹ نہیں ملے گی، نہ تو ملک سے بیروزگاری ختم ہو گی اور نہ ہی ملک کی اپنی انڈسٹری ترقی کر سکے گی۔ ہماری پراڈکٹس میرٹ پر دنیا کے پراڈکٹس کا مقابلہ کرتی ہیں اور کم قیمت میں دستیاب ہیں۔
س: کمال صاحب بہت کم پاکستانی کمپنیاں ملٹی نیشنل بن سکی ہیں، آپ یہ بتائیں کہ اس کی کیا وجہ ہے؟
ج: میرے خیال میں ہم پاکستانی ملٹی نیشنل بننے کے بارے میں بہت کم سوچتے ہیں، ہمارے کمپنیوں میں ترقی یافتہ ملکوں کی طرح کارپوریٹ کلچر کم ہے اور مینجمنٹ سٹائل بہتر کرنے کی ضرورت ہے لیکن میرا پختہ یقین ہے کہ پاکستانی کمپنیاں اگر محنت کریں تو نا صرف ملٹی نیشنل بن سکتی ہیں بلکہ دنیا کی بڑی بڑی کمپنیز کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔ فاسٹ کیبل نہ صرف پرو ڈ کشن بلکہ کاروباری ڈھانچے کو بھی جدید بنیادوں پر استوار کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے بہت کم عر صہ میں کیماگولڈ اور گلوبل گڈ گورننس ایوارڈ حاصل کیا ہے جو پاکستان کے لیے بھی ایک اعزازہے۔
س: مستقبل میں فاسٹ کیبلز اپنی مصنوعات اور پلانٹ میں وسعت کے حوالے سے کیا ارادے رکھتی ہے؟
ج: فاسٹ کیبلز کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے باعث ہم نے کچھ ہی عرصہ پہلے اپنا دوسرا پلانٹ لگایا ہے اور الحمدللہ ہم پاکستان کی واحد کیبل کمپنی ہیں جس کے ملک میں دو پلانٹس ہیں۔ اپنے نئے پلانٹ میں عالمی معیار پر پورا اترنے کے لیے جدید ترین CCV لائن کی پروڈکشن لائن لگائی ہے جو کہ پاکستان میں پہلا CCV پلانٹ ہے۔ حتیٰ کہ اس جدید پلانٹ کو آپریٹ کرنے کے لیے ہم نے بیرون ملک سے انجینئر بلائے ہیں جو کہ ہمارے پاکستانی انجینئرز کی تربیت کر رہے ہیں۔ ہمارے نئے پلانٹ میں ہم نے تین سو لوگوں کو ملازمتیں دی ہیں اور اس طرح فاسٹ کیبلز پاکستان کی ترقی اور بیروزگاری کو ختم کرنے میں بھی مدد کر رہی ہے جو کہ پاکستان کا ایک بہت اہم مسئلہ ہے۔
س: پاکستان کے حوالے سے آپ کا کیا وژن ہے؟
ج: ہم پاکستان کو دنیا کا ایک ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتے ہیں اوراگر ہم سب محنت کریں اور کوالٹی پر سمجھوتہ نہ کریں تو پاکستان کو دنیا کے صف اول ممالک میں شامل ھونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
س: پاکستانی نوجوانوں کو آپ کیا پیغام دینا چاہیں گے؟
ج: میرا پاکستانی نوجوانوں کے لیے وہی پیغام ہے جو قائد نے دیا تھا کہ کامیابی صرف اور صرف کام ، کام اور کام کے ذریعے ہی ممکن ہے لہٰذا انتھک محنت کریں۔ اسی میں کامیابی ہے، آپ کی بھی اور آپ کے ملک کی بھی۔
فزکس کااصول ہے جتنی خالص اور
بہترین کوالٹی کی تار استعمال ہو گی
اتنی ہی بجلی کی ترسیل بہتر ہو گی
فاسٹ کیبلز کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ
کے باعث کچھ ہی عرصہ پہلے اپنا
دوسرا پلانٹ لگایا ہے