اسحٰق ڈار کے زیر غور تمام حسا س اور اہم فائلیں وزیراعظم کے دفتر منتقل

24 نومبر 2017

اسلام آباد (عترت جعفری) اسحٰق ڈار کی وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوشی کے بعد سابق وزیر خزانہ کے زیر غور تمام حساس اور اہم فائلیں وزیراعظم کے دفتر منتقل کردی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ابھی تک وزارت خزانہ کے دفتری امور چلانے کیلئے وزیر مملکت یا مشیر کی تعیناتی کی تجویز ترک نہیں کی گئی اور اس سلسلہ میں غور جاری ہے۔ اسحٰق ڈار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ جس روحانی سلسلے سے منسلک ہیں ان کے ایک اہم ترین رہنما بھی لندن میں ہیں اور اسحٰق ڈار سے رابطہ میں ہیں۔ ایف بی آر اور وزارت خزانہ میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔