روسی صدر کی تصاویر پر مبنی 2018ء کیلنڈر کا اجراء

24 نومبر 2017
روسی صدر کی تصاویر پر مبنی 2018ء کیلنڈر کا اجراء

ماسکو(این این آئی) مارشل آرٹ، کھیلوں اور جانوروں کے دلدادہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی تصاویر پر مبنی آئندہ سال 2018ء کے کیلنڈرکو جاری کردیاگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق کیلنڈر میں شامل تصاویر میں روسی صدر کو چیتے کے ساتھ کھیلتے اور شکار کرتے دکھایا گیا ہے۔کیلنڈر میں ولادیمیر پیوٹن کی ہیوی بائیک چلانے، جوڈو اور آئس ہاکی کھیلنے کی تصاویر بھی شامل ہیں۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چست ترین سربراہِ مملکت کے طور جانے جاتے ہیں، ان کے شوق بھی منفرد نوعیت کے ہیں جو انہیں مقبولِ عام بنائے ہوئے ہیں۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...