زمبابوے کے مستقبل کے صدر وطن واپس پہنچ گئے،آج حلف اٹھائیں گے

24 نومبر 2017
زمبابوے کے مستقبل کے صدر وطن واپس پہنچ گئے،آج حلف اٹھائیں گے

ہرارے(این این آئی) زمبابوے کے سابق نائب صدر ایمرسن منانگاگوا واپس وطن پہنچ گئے جس کے بعد وہ آج (جمعہ کو)زمبابوے کے نئے صدرکا حلف اٹھائیں گے ۔ زمبابوے کے سرکاری ٹیلی وڑن کے مطابق ان کا طیارہ دارالحکومت ہرارے کے ملٹری ایئر پورٹ پر اترا۔جس کے بعد انہیں سخت سیکورٹی میں صدارتی محل پہنچادیاگیا، پچھہتر سالہ منانگاگوا مستعفی ہو جانے والے صدر رابرٹ موگابے کی جگہ جمعے کے روز نئے صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ رواں ماہ کے آغاز پر منانگاگوا اس وقت ملک سے فرار ہو گئے تھے، جب رابرٹ موگابے نے انہیں نائب صدر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔