پیپلزپارٹی کا پنجاب اور کے پی کے میں صفایا ہوچکا، بابوسرفراز

24 نومبر 2017

نواب شاہ( نامہ نگار)مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بابو سرفراز جتوئی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب اورکے پی کے میں خاتمہ ہوچکا ہے پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کی لوٹ کھسوٹ کی بات ہوتی ہے تو وہ بھٹو کی قبر کے پیچھے چھپ جاتی ہے ۔۔اس امر کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر بابو سرفراز جتوئی ایڈوکیٹ نے نواب شاہ میں مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکریٹری ملک نذر عباس کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کو خواب دیکھنے کی بیماری اوپر سے آئی ہے ان کے دو ہی تو خواب ہیں اقتدار میں رہنا اور کرپشن کرتے رہنا جبکہ پی ٹی آئی بد اخلاقی کو پروان چڑھانے کی قائل ہے ۔قبل ازیںن لیگ کے صوبائی صدر نے مرحوم ضلعی صدر سید غلام مصطفی شاہ کی وفات پر ان کے بیٹے اور بھائی سے اور ملک نذر عباس سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی۔اس موقع پر سلیم شیخ، نادر سہیل ، غلام مصطفی جٹ، سردار احمد آرائیں ،ملک مقصود ،عبدالحمید کھوسو خاتون رہنما نازو دھاریجو اور دیگر کارکنان موجود تھے ۔

بابوسرفراز