سندھ کے مختلف شہروں میں حادثات‘7 افراد جاں بحق‘38 زخمی
نوشہروفیروز/ ہالانی/ قاضی احمد/ رانی پور/ ڈگری/ نواب شاہ/ ٹھارو شاہ/ مورو/ سامارو (نامہ نگاران) اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات نے7 افراد کی جان لے لی اور38افراد زخمی ہوئے۔سامارو میں چنگ چی سے ٹکرا کر موٹرسائیکل سے گرنے والی خاتون کو تیزرفتار کار نے کچل کرہلاک کرڈالا۔ خبر کے مطابق ساماروعمرکوٹ پہ نبی سرکینال کے مقام پرچنگ چی رکشہ اورسائیکل میں تصادم کے نتیجے موٹرسائکل پر سوارخاتون سڑک پہ گرپڑی جسے تیزرفتار کارنے کچل کرہلاک کرڈالا جبکہ چنگ چی رکشے اور موٹرسائیکل پر سوار 3افرادمیووکولہی،راموکولہی اور ہاشم سولنگی زخمی ہوگئے۔جانبحق خاتوں کی نعش اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں زخمیوں کوفوری طبی امداد کے بعد فارغ کردیاگیا جبکہ جانبحق خاتون کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کردی گئی۔ ٹھاروشاہ سے نامہ نگار کے مطابق قومی شاہراہ پر کار تیز رفتار کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ٹھاروشاہ کا رہائشی فیصل میمن موقع پر ہی دم توڑ گیا اس کے 2 ساتھیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ۔ دریں اثناء سہون شریف زیارت کے لئے جانے والی کوچ کو حادثہ خواتین بچوں سمیت بیس افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نواب شاہ داخل کیا گیا جہاں دو کی حالت تشویشناک ہے بدقسمت کوچ جام صاحب سے سیہون شریف جارہی تھی جب قاضی احمد روڈ پر گوٹھ نیازی سیال کے قریب پہنچی جہاں سڑک پر اسپیڈ بریکر سے ٹکر کر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی حادثہ میں بیس افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایمبولینسوں اور پرائیویٹ گاڑیوں میں پی ایم سی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مریضوں کو طبی امداد دی گئی ڈاکٹروں کے مطابق دو مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔ رانی پور سے نامہ نگار کے مطابق کراچی سے لاھور جانے والے ٹرالر کا گمبٹ قومی شاہراہ پر کھڑی دو ویگن میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین اور چار مرد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری ریسکیو کے ذریعے گمبٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی سہولیات دی جاری دوسری جانب ٹرالر ڈراٹیور کو گرفتار کیا گیا ہے زخمیوں کا تعلق گمبٹ اور ہنگوجہ سے بتایا جارہا ہے آخری اطلاع تک مقدمہ درج نہ ہوسکا۔ ہنگورجہ قومی شاہراہ پر تیز رفتار کوچ کا موٹر سائیکل کو ٹکر ایک خاتون جانبحق جبکہ دو افراد زخمی زخمیوں کو فوری طور پر ہنگورجہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ قاضی احمد سے نامہ نگار کے مطابق قاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ چانڈیا پیٹرول پمپ پر تیزرفتار کوچ کا کارکو ٹکر دو افراد اللہ بچا?و پنھوراور وزیر ڈاھری جان بحق دوافراد صیفل ڈاھری اور کرڑ ڈاھری سخت زخمیوں زخمیوں کو نوابشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے کوچ ڈرائیور حادثے کے بعد کوچ چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے کوئی مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے۔ علاوہ ازیں نوشہروفیروز قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریکر ٹرالی میں تصادم ہوگیا جس کہ نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے جن میں سے تین زخمیوں کوچ ڈرائیور عابد علی گوپانگ، ٹریکٹر ڈرائیورعرفان علی رند اور مسافر رسول بخش کو سول ہاسپیٹل نوشہروفیروز منتقل کیا گیا جب کہ سول ہاسپیٹل نوشہروفیروز میں سہولیات نہ ہونے پر5 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول ہاسپیٹل نوابشاہ منتقل کردیا گیا جب کہ نوشہروفیروز کے قریب راھو کھائی بائی پاس پر ٹرک کے ٹکر سے خاتون جانبحق ہوگئی جس کی شناخت مسمات پٹھانی کے نام سے ہوئی ہے۔ جب کہ بہریا کے قریب کار کے ٹکر سے ایک نوجوان جانبحق ہوگئی جس کی شناخت کبیر راجپر سے ہوئی ہے جب کہ مورو کے قریب قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد ملک یعقوب اور ضامن علی زخمی ہوگئے جن کو زخمی حالت میں تحصیل مورو کی سول ہاسپیٹل منتقل کیا گیا۔
اندرون سندھ حادثات