افغانستان : مظاہرے میں خودکش حملہ 8 ہلاک 15 زخمی

24 نومبر 2017

جلال آباد (اے ایف پی+ بی بی سی) افغان صوبے ننگرہار میں برطرف پولیس افسر کی بحالی کیلئے ہونیوالے مظاہرے میں خودکش حملے سے 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے، بچے بھی شامل ہیں۔ صوبائی ترجمان خوگیانی نے بتایا مرنیوالے تمام شہری تھے، فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب عوام کی بڑی تعداد ضلع خیوا میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث احتجاج کر رہے تھے۔