طیب اردگان جلد یونان جائیں گے‘ 65 برس بعد کسی بھی ترک صدر کا پہلا دورہ ہوگا
استنبول (اے ایف پی) ترک صدر طیب اردگان آئندہ چند روز میں یونان کے دورے پر جائیں گے۔ کسی بھی ترکی کے سربراہ مملکت کا یہ 65 برس بعد پہلا دورہ ہوگا۔ اردگان نے بطور وزیراعظم 2004ء اور 2010ء میں یونان کا دورہ کیا تھا لیکن بطور صدر پہلا ہے۔ 1952ء میں سابق ترک صدر سیلال بائر یونان گئے تھے اس کے بعد کسی بھی ترک صدر نے دورہ نہیں کیا۔ ماضی میں دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔ ڈپٹی وزیراعظم ہرکان نے دورے کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا۔
پہلا دورہ