پی آئی اے کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کا طیارہ پی کے636 حادثے سے بال بال بچ گیا،فنی خرابی کے باعث طیارہ ایک گھنٹے تک فضا کے چکر لگا تا رہا۔ہنگامی لینڈنگ کے دوران شدید جھٹکوں کے باعث ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا۔اسلام آباد سے کوئٹہ آنے والا پی آئی اے کا طیارہ پی کے 636حادثے سے بال بال بچ گیا۔پائلٹ نے کمال مہارت کے ساتھ جہاز کو بحفاظت اتار لیا۔