پوری کرپشن مافیا کو آل آئوٹ کرنا ہوگا، ضیا عباس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ایک دو وکٹیںگرانے سے کام نہیں چلے گا پاکستان کی کامیابی کے لئے پوری کرپشن مافیا کو آل آئوٹ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مسلح افواج کے اس موقف کی بھی تائید کی کہ کوئی شخصیت اداروں سے بڑی نہیں، نہ ہی کوئی ادارہ ملک سے زیادہ اہم ہے۔ سید ضیاء عباس نے کہا کہ پانامہ کیس میں وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی نکتہ آغاز ہے۔ اس کے بعد پانامہ پیپرز میں جن پاکستانیوں کے نام آئے ہیں، انہیں بھی احتساب کے شکنجے میں لانے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردوں کی طرح جب تک پوری کرپشن مافیا کا صفایا نہیں کیا جائے گا خوشحالی اورترقی کا تصوربھی نہیںکیا جاسکتا۔
ضیاء عباس