متحدہ رہنما رئوف صدیقی کی عمر ے پر جانے کی درخواست مسترد

24 نومبر 2017

کراچی (وقائع نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشتگردوں کے علاج و معالجے کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کو عمرے کے لیئے جانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔جمعرات کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی نے عدالت سے عمرے کی ادائیگی کے لیئے ایک ماہ کی اجازت طلب کی تھی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے کہا کہ ہر 2 ماہ کے بعد عمرے کی اجازت کیسے دی جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں۔ ایک ماہ کے لیئے جانے کی اجازت دتے ہوئے پاسپورٹ اور این او سی جاری کی جائے۔

درخواست مسترد

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...