رینجر ز کی ما ڈل کا لو نی میں کا ر روائی ٹا رگٹ کلنگ ، بھتہ خو ری کے الزا م میں2 ملزم گر فتار
کراچی (کرائم رپو رٹر ) پاکستان رینجرز(سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیادپرماڈل کالونی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں ایک ملزم شیخ جاوید عرف بنگالی کا تعلق ایم کیوایم (لندن) سے جبکہ دوسرا ملزم عثمان احمد عرف کالاجس کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم (پاکستان) سے ہے شامل ہیں۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری ، ڈکیت گروپوں کو اسلحے کی غیر قانونی ترسیل،منشیات فروشی اور ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن بھی بر آمد کر لیا گیا۔ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
2 ملزم گرفتار