سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی، کے ایم سی ملازم گرفتار، اسلحہ برآمد

24 نومبر 2017

کراچی(کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی پولیس نے کے ایم سی کے ایک ملازم کو گرفتار کرنے کے بعد اسکی نشاندہی پر منظور کالونی میںپانی کے ٹینک میں چھپایاگیا اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ارشد مغل کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جو کے ایم سی میںمالی بھرتی ہوا تھا اس کی نشاندہی پربرآمد ہونے والے اسلحے میں رائفلیں،پستول اور گولیاں شامل ہیں۔