کراچی: مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک

24 نومبر 2017

کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ کے علاقے میں حبیب بینک چورنگی کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے 35 سالہ شخص کو کچل کر ہلاک کردیا جب کہ قیوم آباد کے علاقے رحمان کالونی میں ایک شخص 37 سالہ جمیل ولد وزیرحسین پانی کی موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

کراچی/ حادثات