استاتذہ کی تخواہوں کا بحران فضل اللہ پیچو ہونے پیدا کیا: پیر مظہر الٰہی
کراچی( وقائع نگار) سابق وزیر تعلیم اور پیپلزپارٹی کے رہنما پیر مظہر الحق نے احتجاجی اساتذہ کی تنخواہوں کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری کے بہنوئی اور سابق سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر فضل اللہ پیجوہو کو بحران پیدا کرنے کا ذمہ دار قرار دیا اور الزام عائدکیا کہ ڈاکٹر فضل اللہ پیجوہو نے مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر اساتذہ کی تنخواہ رکوائی اور اس سلسلے میں ا ے جی سندھ پر دبائو ڈالا اور تنخواہ کی ادائیگی رکوا دی۔ پیر مظہر الحق نے موقف اختیار کیا کہ جب اساتذہ کو بھرتی کیا گیا تو اس وقت ان کی اسامیاں اور رقم موجود تھی لہٰذا موجودہ وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر نے بھی اس حوالے سے غلط بیانی کی ہے۔
پیر مظہر الحق