حکومت عید میلادالنبی کے جلوسوں کو تحفظ فراہم کر ے،ثروت قادری

24 نومبر 2017
حکومت عید میلادالنبی کے جلوسوں کو تحفظ فراہم کر ے،ثروت قادری

کراچی(خصوصی رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ،ختم نبوت کا تحفظ کرنا فر ض اعظم اور جشن ولادت مناناباعث ثواب ہے ،پروگراموں کو لوڈ اسپیکر ایکٹ سے مستثنیٰ قرا ردیا جائے ، ربیع الاول کے 12روزکراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے، کارکنان عید میلاد مصطفی ﷺشایان شان منانے کےلئے گلی محلوں اور گھروں کو سبز پرچم سے سجائیں اور دوردو سلام سے ملک بھر میں فضاءکو معطر کردیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔انہو ں نے کہا کہ حکو مت کی ذمہ داری ہے کہ عید میلا د النبی ﷺ کے جلسے کو مکمل سیکیو ر ٹی فراہم کر ے ۔

ثروت قادری