وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکال دیا

24 نومبر 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)وفاقی وزارت داخلہ نے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکال دیا اور اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا نام نیب نے ان کی گرفتاری کے فوری بعد ای سی ایل میں شامل کروایا تھا اور ان کی رہائی کے باوجود نام ای سی ایل میں شامل تھا ۔ ڈاکٹر عاصم حسین کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت بھی دی گئی تھی تاہم اب کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا۔

ڈاکٹر عاصم