مسلمانوں کیلئے بلیک فرائی ڈے نہیں پاک فرائی ڈے

24 نومبر 2017

مکرمی! آج کل تمام دنیا میں سیل اور پروموشن چل رہی ہے اور بلیک فرائی ڈے کے نام سے سیل پاکستان میں بھی چل رہی ہے ۔ پاکستان کے سادہ لوح مسلمان بغیر سوچے سمجھے بلیک فرائی ڈے کے نام سے بڑے بڑے بینرز اور بورڈ لگا رہے ہیں۔ اللہ پاک نے قرآن میں واضح بتا دیا ہے کہ یہ یہودی و نصرانی تمھارے دوست نہیں ہو سکتے ۔ اکیسویں صدی میں بھی انکی مسلم دشمنی واضح نظر آتی ہے ۔ اپنی پروڈکٹ میں کبھی یہ سور کی چربی ملا کر مسلم مما لک میں بھیجتے ہیں ۔ کبھی یہ جوتوں کی ڈئزائنگ کرتے ہوئے یا کپڑوں پر اللہ رسول خانہ کعبہ کی تصویریں بنا کر ہمارے ہاں فروخت کیلئے بھیجتے ہیں ۔جمعہ کا دن ہم مسلمانوں کیلئے بہت مقدس ہے نبی کریمؐ نے اس کو عید کا دن قرار دیا اور تمام دنوں میں اسے سید الایام یعنی دنوں کا سردار کہا گیا ۔ آپؐ نے اس دن خصوصی غسل کا حکم دیا ۔ اس دن ناخن کاٹنا حج کے برابر ثواب ہے۔ اچھے کپڑے پہننا اور جمعہ کی نماز کا حکم اور فضیلت تمام دنوں سے بڑھ کر ہے ۔ سیل یا پروموشن اچھی بات ہے جمعہ کے دن ہو تو اور اچھی بات ہے ۔لیکن اسے بلیک فرائی ڈے کہنے کی بجائے پاک فرائی ڈے لکھیں اور کہیں ۔ ہر بات میں مغرب کی تقلید خاص طور پر مذہبی معاملے میں سوچ سمجھ کر اور دیکھ بھال کر نی چائیے ۔

(ریحانہ سعیدہ … کینال بنک ہا ئو سنگ سوسائٹی لاہور )