وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج وزیراعظم کی صدارت میں ہوگا جس میں مختلف امور کے علاوہ پاکستان سٹیل ملز کو گیس کی فراہمی بحال کرنے پر ایشو پر بھی غور ہوگا۔ کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ شریک ہوں گے۔ سندھ کی طرف سے پاکستان سٹیل ملز کو گیس کی فراہمی بحال کرنے کا ایشو اٹھایا جائے گا۔سی سی آئی کے اجلاس میں جو ایشو زیر غور آئیں گے۔ اس میں 18ویں ترمیم کے بعد تعلیم کے متعلق ایشو، ایل این جی کی درآمد، گیس فیلڈز کے 5کلومیٹرز کے اندر دیہات کو گیس کی فراہمی، نیٹ ہائیڈل منافع کے بارے میں سب کمیٹی کی رپورٹ ، نیشنل واٹر پالیسی کی منظوری کے معاملات شامل ہیں۔
مشترکہ مفادات کونسل