رئیر ایڈمرل جمیل اختر چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ تعینات

24 نومبر 2017

اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی حکومت نے رئیر ایڈمرل جمیل اختر کو فوری طور پر دو سال کی مدت کیلئے وزارت پورٹس اینڈ شپنگ کے تحت چلنے والے ادارہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کا چیرمین لگا دیا گیا ہے،سیکرٹریٹ گروپ گریڈبیس کے جائنٹ سیکرٹری وزارت تجارت محمد فاروق کو جائنٹ سیکرٹری پارلیمانی امور ڈویژن اور محکمہ محنت و انسانی وسائل پنجاب میں تعینات گریڈ سترہ کی وائس پرنسپل مسز کنیز فاطمہ کی خدمات ڈیپوٹیشن پر وزارت کیڈ کے حوالے کر دی گئی ہیں جہاں انھیں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں لگا یا جائے گا۔

جمیل اختر