کراچی میں فائرنگ ،2 افراد کی زندگی کے چراغ گل ، ایک زخمی

24 نومبر 2017

کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوںمیں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے نیو کوئٹہ ہوٹل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ہوٹل کا مالک 35 سالہ شمس اللہ کاکڑ ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ ادھر نارتھ ناظم آبادمیں سخی حسن چورنگی اور فائیو اسٹار چورنگی کے درمیان مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص 32 سالہ ذاکر خان ولد پرویز خان ہلاک ہوگیا مقتول ذاکر خان اورنگی ٹائون کا رہنے والا تھا اور چپل کا تاجر تھا ۔پولیس نے دونوں واقعات کو دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ دریں اثناء بفرزون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان 28 سالہ اکبر ولد وریام زخمی ہوگیا۔

کراچی/ فائرنگ