احتجاجی اساتذہ پر پولیس کا لاٹھی چارج 2 زخمی متعدد گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر) آرٹلری میدان کے علاقے میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس کا لاٹھی چارج ، دو خواتین اساتذہ زخمی، متعدد کو گرفتار کرلیا گیا ۔اساتذہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کررہے تھے۔ خواتین اساتذہ کو روکنے کے لئے لیڈی پولیس اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا ۔اس موقع پر پولیس اور احتجاج میں شریک اساتذہ میں دھکم پیل ہوئی اور پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا جس کے نتیجے میں دو خواتین اساتذہ زخمی ہوگئیں اور خواتین سمیت کئی اساتذہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ احتجاج کی وجہ سے کورٹ روڈ،سرور شہید روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت بھی بری طرح متاثر ہوئی۔
اساتذہ/ لاٹھی چارج