فیول ایڈجسٹمنٹ‘ اکتوبر کیلئے بجلی قیمت میں 2.23 روپے فی یونٹ کمی

24 نومبر 2017

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔قیمتوں میں کمی کا اطلاق آئندہ ماہ صارفین کے بلوں پر ہو گا۔چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت کی۔ نیپرا میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اکتوبر کے مہینے میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 9روپے 75 پیسے فی یونٹ رہی مقامی گیس سے 4روپے63پیسے فی یونٹ اور ایل این جی سے 7روپے 87پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا کی گئی ۔ سی سی پی اے نے نیپرا اتھارٹی کو بتایا کہ گزشتہ ماہ بجلی کی مجموعی پیداوار 10ارب 17 کروڑ یونٹ رہی اور اس کی لاگت 50 ارب 63 کروڑ روپے رہی ہے اس لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے ۔ نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ۔ چیئرمین نیپرا نے ریماکس دیئے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 22ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ 

بجلی قیمت

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...