کراچی میں مثالی امن، سرمایہ کار استفادہ کریں : محمد زبیر
کراچی (وقائع نگار)گورنر سندھ محمد زبیر سے آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مس مارگریٹ ایڈمسن وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میںپاک آسٹریلیا باہمی تجارت،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کلیدی کردار ،کان کنی،زراعت کے شعبوں میں مزید تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی و تجارتی حب اور خطہ کا اہم شہر ہے،امن و امان کے قیام کے بعد یہاں سرمایہ کاری کے لئے حالات نہایت سازگار ہیںاس ضمن میں آسٹریلیا کے سرمایہ کار بھی ان مواقعوں سے فائدہ اْٹھائیں۔مس مارگریٹ ایڈ مسن کی کاوشیں قابل قدر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں جنہیں بین الاقوامی سطح پر سراہا جانا چاہئے۔گورنر محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان انتہائی پر امن ہے اورکوئی بھی بین الاقوامی کمپنی پاکستان جیسی بڑی مارکیٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتی،آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔وفد کے دیگر اراکین میں اعزازی قونصل جنرل فرخ اکرام ، مس لیونی Ms.Leoni ، مس نکول Ms.Nicole اور طاہر محمود شامل تھے ۔دریں اثناء گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ بہتر نظم و نسق کسی بھی حکومت کی کامیابی کے لئے بنیادی شرط ہے،عوامی فلاح و بہبود کی حکومتی پالیسیوں پر بھرپور عملدرآمد افسران کی دلچسپی کے بغیر ممکن نہیںاس ضمن میں افسران عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ بہتر نظم و نسق کے نت نئے چیلنجر سے نمٹنے کے لئے افسران کی مسلسل تربیت نہایت اہمیت کی حامل ہے اس طرح کے کورسز سے افسران کی انتظامی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ اہل افسران کسی بھی حکومت کا اثاثہ ہوتے ہیں کیونکہ ان کی کارکردگی حکومت کی کامیابی کیلئے ضروری ہوتی ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے 24ویں مڈ کیرئیر مینجمینٹ کورس کے شرکا سے نیشنل انسٹیٹوٹ آفمینجمینٹ میں تقریب سے خطاب میں کیا۔