سینٹیر غلام علی ددسری مرتبہ صدارت کے اُمید وار نامزد

24 نومبر 2017

کراچی (کامرس ڈیسک) وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت (ایف پی سی سی آئی) میں 29 دسمبرکو ہونے والے سالانہ انتخابات برائے 2018 میں برسراقتدار یونائٹیڈ بزنس گروپ کے مقابلے میں اپوزیشن نے کراچی کی دومقبول تجارتی شخصیات میاں ناصر حیات مگوں اوریحییٰ
پولانی کو بالترتیب سینئرنائب صدر اورنائب صدر کیلئے نامزد کردیا ہے جبکہ صدر کیلئے پہلے بھی ایک مرتبہ صدر بننے والے سینیٹر حاجی غلام علی دوبارہ صدارتی انتخاب میں حصہ لیں گے۔یہ فیڈریشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ کوئی فردپہلے بھی صدارتی منصب پر بیٹھنے کے باوجود دوبارہ اسی عہدے کیلئے قسمت آزمائی کریگا۔ سینئر نائب صدارت کیلئے اب یو بی جی کے مظہراے ناصر اوربزنس مین پینل کے امیدوار ناصر حیات مگوں کے درمیان مقابلہ ہوگا اور گزشتہ انتخابات میں سندھ سے ایسوسی ایشن کی نشست پرمیاں ثاقب فیاض مگوں کی یو بی جی امیدوار زاہد عمر کے مقابلے میں کامیابی کے بعد سینئرنائب صدارت کیلئے اس بار بھی دلچسپ مقابلہ متوقع ہے سندھ سے چیمبر کے کوٹے پر شبنم ظفر امیدوار ہیں ۔گزشتہ سال کی طرح انتخابات میں برسر اقتداریونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) اوراپوزیشن بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے مشترکہ الائنس کے امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔الیکشن کے حوالے سے آئندہ ماہ دسمبر میں دونوں گروپوں کی جانب سے ووٹرزکی حمایت کیلئے رابطوں میں تیزی لائیں گے۔یو بی جی کے رہنما ایس ایم منیر،افتخار علی ملک،سینیٹر عبدالحسیب خان، خالد تواب، زبیر طفیل، گلزار فیروز،شکیل ڈھینگڑا،حنیف گوہر اور دیگر رہنما بے حد پرجوش دکھائی دیتے ہیں اور دوسری جانب اپوزیشن الائنس کے رہنما عقیل کریم ڈھیڈھی، میاں زاہد حسین،یحییٰ پولانی، رحیم جانو،انجم نثار، زکریا عثمان بھی سرگرم ہیں ۔