آفتاب احمد دیوان سینٹرل سیکیوریٹیز ڈپازٹری گروپ کے وائس چیئرمین منتخب

24 نومبر 2017

کراچی (کامرس رپورٹر)سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان (CDC) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب احمد دیوان ایشیاپیسیفک سینٹرل سیکیوریٹیز ڈپازٹری گروپ(ACG)کے وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ ہانگ کانگ میں منعقدہ ورلڈ فورم آف سی ایس ڈیز (WFC)کی چودہویںکانفرنس میںآفتاب دیوان کو ACGکی ایگزیکٹو کمیٹی کا وائس چیئرمین منتخب کیا گیا۔ ACG ایشیاپیسیفک خطے میں کام کرنے والی سیکیوریٹیز ڈپازٹریز اور کلیئرنگ کمپنیوں کی ایک نمائندہ تنظیم ہے جو ممبران کے درمیان تعاون کے فروغ اور معلومات کے تبادلے کویقینی بناتی ہے۔ سی ڈی سی پاکستانACG کے 23ممالک کے 34ممبران میں سے ایک ممبر ادارہ ہے۔ ACG ورلڈ فورم آف سینٹرل سیکیوریٹیز ڈپازٹریزکے 5ممبران میں سے ایک ممبر ہے ۔WFC ڈپازٹریز اور کلیئرنگ ہائوسز کا عالمی ادارہ ہے ۔